
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے یہ سرخیاں دیکھ کر یہ سمجھا کہ ایندھن کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں اور حکومت نے عوام کو راحت دی ہے تو یہ درست نہیں۔ ان کے مطابق موجودہ وقت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
پون کھیڑا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جس چیز میں کمی کی گئی ہے وہ دراصل ’اسپیشل ایڈیشنل ایکسائز ڈیوٹی‘ ہے، جو تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے حکومت کو ادا کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق اس ڈیوٹی کے نام میں شامل ’اسپیشل‘ اور ’ایڈیشنل‘ جیسے الفاظ خود اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ ٹیکس غیر ضروری نوعیت کا ہے۔






