پنجاب بلدیاتی انتخاب کے لیے 26 مئی کو ڈالے جائیں گے ووٹ، 16 مئی تک جاری رہے گا کاغذات نامزدگی کا عمل

AhmadJunaidJ&K News urduMay 11, 2026358 Views


بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 3672932 ووٹرس ہیں، جس میں 18 لاکھ 990 مرد، 17.37 لاکھ خواتین اور 226 دیگر شامل ہیں۔ آج سے ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے، جس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظام کیے گئے ہیں

ووٹ، تصویر آئی اے این ایسووٹ، تصویر آئی اے این ایس

i

user

google_preferred_badge

پنجاب میں میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کونسل کے انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے۔ ریاست کے الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب کے الیکشن کمشنر راج کمل چودھری نے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کاغذات نامزدگی 13، 14، 15 اور 16 مئی کو صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ ان کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 مئی کو کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 19 مئی تک واپس لیے جا سکیں گے اور 26 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ میونسپل کاروپوریشن اور میونسپل کونسل کے انتخابات کے نتائج کا اعلان 19 مئی کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال 8 میونسپل کارپوریشنز میں انتخاب ہوں گے، ان میں موہالی، بھٹنڈا ابوہر، برنالہ، کپور تھلہ، موگا، بٹالہ اور پٹھان کوٹ شامل ہے۔ اس کے علاوہ 76 میونسپل کونسلز اور 21 نگر پنچایتوں میں بھی انتخاب ہوں گے۔ مجموعی طور پر 3977 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور تمام انتخابات شہروں میں ہوں گے۔ اس بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 3672932 ووٹرس ہیں، جس میں 18 لاکھ 990 مرد، 17.37 لاکھ خواتین اور 226 دیگر شامل ہیں۔ آج سے ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے، جس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظام کیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ، امیدوار کو حلف نامے میں اپنے اثاثوں اور مجرمانہ معاملات کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔ نامزدگی کا عمل ڈیجیٹل ہوگا اور آن لائن دستیاب ہوگا، جسے روزانہ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ میونسپل کارپوریشن کے لیے انتخابی اخراجات کی حد 4 لاکھ روپے، میونسپل کونسل کے لیے 3 لاکھ 60 ہزار روپے اور نگر پنچایت کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار روپے ہوگی۔ پولیس کے تعاون سے 35 ہزار 500 ملازمین تعینات کیے جائیں گے۔ نامزدگی کی مدت کے دوران اندر اور باہر ہر جگہ ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امیدوار اور تائید کنندہ نامزدگی داخل کرنے کے وقت موجود رہ سکیں۔ ان کے علاوہ صرف 4 لوگوں کو ہی اندر آنے کی اجازت ہوگی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...