
قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام کی بیسرن وادی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں منانے آئے 26 بے قصور لوگوں کو دہشت گردوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ مہلوکین میں 25 سیاح تھے اور ایک ’پونی والا‘ (گھوڑے والا) بھی تھا۔ اس حملے کے بعد ہندوستان نے 8-7 مئی کی رات منصوبہ بند طریقے سے پاکستان میں واقع دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔ اس کارروائی میں 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے تھے۔ اس پوری کارروائی کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا گیا تھا۔ ہندوستان نے واضح کیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اس کی پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے اور وہ کسی بھی صورت میں اسے قبول نہیں کرے گا۔






