ممتا بنرجی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جن ووٹروں کے نام فہرست سے ہٹا دیے گئے ہیں، ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں اعلیٰ ترین عدالت تک جا چکی ہیں اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گی۔ ان کے مطابق، اگر فوری طور پر نام بحال نہ ہو سکے تو بھی آنے والے وقت میں اسے یقینی بنایا جائے گا۔
انتخابی عمل کے حوالے سے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ’خصوصی گہری نظر ثانی‘ کے نام پر عام لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس عمل کے دوران اب تک کئی افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے اس کا جواب دیں اور جمہوری طریقے سے اپنا حق استعمال کریں۔





