
ای سی آئی کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ای وی ایم کے بٹن پر سبھی امیدوار واضح طور پر دکھائی دیں اور کسی بھی بٹن کو ٹیپ، گوند یا کسی دیگر چیز سے ڈھکا نہ جائے۔ اسی طرح بیلیٹ یونٹ کے امیدوار بٹن پر کوئی رنگ، سیاہی، عطر یا کوئی گیلی چیز نہ لگائیں جس سے ووٹنگ کی رازداری متاثر ہو۔ اگر ایسا معاملہ سامنے آتا ہے تو پریزائڈنگ آفیسر فوری طور سے سیکٹر آفیسر یا الیکٹورل آفیسر کو اطلاع کریں گے۔ ایسے سبھی معاملے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے چھیڑ چھاڑ یا رکاوٹ کے تحت آئیں گے جو ایک انتخابی جرم ہے۔ ایسے کسی بھی معاملے میں ای سی آئی قصورواروں کے خلاف بلا جھجک مجرمانہ کارروائی کرے گا اور ضرورت پڑی تو دوبارہ ووٹنگ بھی کرائی جا سکتی ہے۔






