
پرینکا چترویدی کے مطابق، مرکزی حکومت بدعنوانی مخالف قانون کو اپوزیشن کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’ان لوگوں (ہیمنت بسوا شرما اور اجیت پوار) کے خلاف بدعنوانی کے الزامات خود بی جے پی نے عائد کیے تھے۔ ’چکی پیسنگ پیسنگ‘ جیسی باتیں کہی گئیں اور پھر انہی کو وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا۔ یہ تو صرف دو مثالیں ہیں، ایسی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔‘‘
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’’ای ڈی اور سی بی آئی آج کل براہِ راست بی جے پی ہیڈکوارٹر سے کام کر رہی ہیں۔ ان ایجنسیوں نے جھوٹے الزامات کے تحت موجودہ وزرائے اعلیٰ تک کو جیل میں بھیج دیا، خواہ وہ اروند کیجریوال ہوں یا ہیمنت سورین۔‘‘





