
ڈاکٹر نریش کمار کا کہنا ہے کہ 2015 اور 2019 میں گزشتہ حکومت نے زمین کو ضلع وار تقسیم کر الگ الگ سرکل ریٹ طے کرنے کی کوشش کی تھی، جو کسانوں اور زمینداروں کے ساتھ شدید ناانصافی تھی۔ یہ پالیسی عدم مساوات اور بدعنوانی کو فروغ دیتی ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ موجودہ سرکل ریٹ مارکیٹ ویلیو سے بے حد کم ہیں، جس سے کسانوں کو مناسب قیمت نہیں مل رہی اور حکومت بھی بڑے پیمانے پر ریونیو سے محروم ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر کمار نے متنبہ کیا کہ اگر دہلی کی بی جے پی حکومت نے کمیٹی کی رپورٹ فوراً منظر عام پر لا کر سرکل ریٹ کا اعلان نہیں کیا تو دہلی کانگریس کسانوں کے ساتھ مل کر ان کی اس انصاف پر مبنی جنگ کو دہلی کی سڑکوں پر لڑے گی۔





