شیخ حسینہ کے اپنوں نے ہی کر دی غداری، عوامی لیگ کے 2 سابق لیڈران نے تحقیقاتی کمیشن کو دی گواہی

AhmadJunaidJ&K News urduJune 25, 2025367 Views


تحقیقاتی کمیشن کے صدر اے ایل ایم فضل الرحمان نے بتایا کہ ’’عوامی لیگ کے پریزیڈیم کے رکن جہانگیر کبیر نانک اور پارٹی آرگنائزنگ سکریٹری و سابق وزیر مرزا اعظم نے اپنی گواہی بذریعہ ای میل دی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ</p></div><div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ</p></div>

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ

user

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تختہ پلٹ کے بعد جلاوطنی کی زندگی گزارنے کو مجبور شیخ حسینہ کے سب سے بھروسے مند اور وفادار مانے جا رہے لیڈران نے ہی ان کے خلاف گواہی دے دی ہے۔ پیل باغان میں ہوئے خوفناک قتل عام کی تحقیقات کر رہے نیشنل انڈیپنڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن (این آئی آئی سی) نے بدھ (25 جون) کو پریس کانفرنس کر کئی سنسنی خیز دعوے کیے۔ ان میں سب سے اہم یہ رہا کہ خود عوامی لیگ کے 2 سینئر رہنماؤں نے اس قتل عام سے متعلق بذریعہ ای میل گواہی دی۔

سابق بی ڈی آر اور موجودہ تحقیقاتی کمیشن کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ) اے ایل ایم فضل الرحمان نے بتایا کہ عوامی لیگ کے پریزیڈیم کے رکن جہانگیر کبیر نانک اور پارٹی آرگنائزنگ سکریٹری و سابق وزیر مرزا اعظم نے اپنی گواہی بذریعہ ای میل دی ہے۔ یہ دونوں لیڈران ابھی ملک سے فرار بتائے جا رہے ہیں۔ تحقیقاتی کمیشن نے اب تک 8 بڑے سیاسی چہروں کی گواہی لی ہے۔ ان میں سے 3 لیڈران سے جیل میں پوچھ تاچھ ہوئی، 3 نے ذاتی طور پر بیان دیے اور بقیہ 2 نے بذریعہ ای میل اپنی بات رکھی۔

تحقیقاتی کمیشن کے صدر فضل الرحمان کے مطابق کمیشن نے اب تک 55 فوجی افسران سے بیان لیے ہیں۔ ان میں برّی، بحری اور فضائی شعبوں کے سابق سربراہان کے ساتھ ساتھ خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔ ساتھ ہی 25 ایسے بی ڈی آر جوان، جنہیں اس معاملہ میں سزا سنائی گئی تھی، ان سے بھی پوچھ تاچھ ہو چکی ہے۔ رہائی پا چکے 29 جوان کے بھی بیان درج کیے گئے ہیں۔ ان سب کے علاوہ 20 عام شہریوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے، جن میں صحافی، بیوروکریٹس اور سابق تحقیقاتی کمیٹی کے اراکین بھی شامل ہیں۔ یہاں تک کہ ٹیلی کام اور بزنس سیکٹر سے تعلق رکھنے والے 9 پیشہ ور افراد کے بھی بیان لیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اب تک کُل 158 لوگوں سے پوچھ تاچھ ہو چکی ہے اور 50 لوگوں کی گواہی اب بھی باقی ہے۔ کمیشن نے 6 غیر ملکی سفارت خانوں اور اقوام متحدہ کے دفتر سے بھی معلومات طلب کی ہے۔ علاوہ ازیں تحقیقاتی کمیشن نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس پیل باغان قتل عام سے متعلق کوئی بھی معلومات ہو تو وہ ضرور شیئر کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...