وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے بہار اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، اسپیکر نے نئی حکومت کو پیش کی مبارکباد

AhmadJunaidJ&K News urduApril 24, 2026362 Views


ایوان میں سمراٹ چودھری نے کہا کہ ’’بہار میں 20 سالوں سے این ڈی اے کی حکومت ہے۔ اس حکومت نے خواتین کی فکر کی، کسانوں کو فائدہ پہنچایا اور سُشاسن قائم کیا۔

<div class="paragraphs"><p>بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری</p></div><div class="paragraphs"><p>بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری</p></div>

i

user

بہار کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ اسمبلی پہنچتے ہی انہوں نے فتح کا نشان (وکٹری سائن) دکھایا اور پھر بہ آسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ این ڈی اے کے رہنما پہلے ہی آسانی سے اعتماد کا ووٹ ملنے کی امید ظاہر کر رہے تھے، ایسے میں آج خصوصی اجلاس کے دوران انہیں این ڈی اے کے اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جب اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا، تو اسپیکر پریم کمار نے نئی حکومت کو مبارکباد پیش کی۔

آج ایوان میں اپنی بات رکھتے ہوئے سمراٹ چودھری نے کہا کہ بہار میں گزشتہ 20 سالوں سے این ڈی اے کی حکومت ہے۔ اس حکومت نے خواتین و کسانوں کے لیے کام کیا اور بالخصوص بہتر طرز حکمرانی (گڈ گورننس) پر توجہ دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے نتیش کمار چاہتے ہیں کہ بہار خوشحال بنے۔ جس طرح انہوں نے سی-3 (کرپشن، کرائم اور کمیونزم) پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، اسی طرح یہ حکومت بھی نہیں کرے گی۔‘‘

تیجسوی یادو کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سمراٹ چودھری نے کہا کہ ’’اقتدار کسی کی جاگیر نہیں۔ میں یہاں سبھی کے آشیرواد (دعاؤں) سے بیٹھا ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’لالو جی نے میرے خاندان کے 22 افراد کو جیل میں ڈالا تھا۔ لالو جی نے ملر ہائی اسکول کے میدان میں یہ کہتے ہوئے معافی بھی مانگی تھی کہ ہم سے غلطی ہوئی۔ لالو جی کو بھی نتیش کمار نے ہی وزیر اعلیٰ بنایا تھا۔ اس لیے کوئی کسی کی ’پاٹھ شالا‘ کا نہیں ہوتا، یہ جمہوریت ہے۔‘‘

دراصل اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے ایوان میں کہا تھا کہ اگر بی جے پی نے انتخاب کے وقت ہی فیصلہ کر لیا ہوتا، تو آج اعتماد کے ووٹ کی نوبت نہ آتی۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب کے وقت ’25 سے 30‘ کا نعرہ دے کر وزیر اعلیٰ کو ختم کر دیا گیا۔ تیجسوی یادو نے یہ بھی کہا تھا کہ سمراٹ چودھری لالو جی کی ’پاٹھ شالا‘ کے ہیں، جس پر وزیر اعلیٰ سمراٹ نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جواب دیا کہ جمہوریت میں کوئی کسی کی پاٹھ شالہ کا نہیں ہوتا۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...