
نیوز لیٹر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں عام شہریوں، چھوٹے کاروباریوں، ریستوران مالکان اور ریہڑی-پٹری پر روزی کمانے والے افراد کے مسائل کو زور و شور سے اٹھایا۔ ان طبقات کو خاص طور پر ایل پی جی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس نے ان کے کاروبار اور روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے۔ پارٹی کے مطابق بڑھتی مہنگائی اور ایندھن کے بحران نے عوامی زندگی کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔ مودی حکومت ان مسائل کے حل میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ نیوز لیٹر میں ان تمام پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ عوام کو موجودہ صورتحال سے باخبر کیا جا سکے۔






