راہل گاندھی نے اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ میں کی شرکت، عمران پرتاپ گڑھی کی شاندار پہل ملی تعریف

AhmadJunaidJ&K News urduMay 23, 2026360 Views


کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ کے دوران ملک بھر کے اقلیتی لیڈروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی نفرت والی سیاست کے دن جلد ختم ہونے والے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>میٹنگ میں اپنی بات رکھتے ہوئے راہل گاندھی</p></div><div class="paragraphs"><p>میٹنگ میں اپنی بات رکھتے ہوئے راہل گاندھی</p></div>

i

user

google_preferred_badge

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور راجیہ سبھا کے رکن عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں تشکیل دی گئی قومی مشاورتی کونسل کی پہلی میٹنگ آج نئی دہلی میں کانگریس کے نو تعمیر شدہ ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مہمان خصوصی اور مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں راہل گاندھی نے  اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کے کام کرنے کے انداز اور ملک بھر سے کانگریس پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی، علاقائی اور اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران و بااثر شخصیات کو اکٹھا کرنے کے اقدام کی تعریف کی۔

راہل گاندھی نے اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ میں کی شرکت، عمران پرتاپ گڑھی کی شاندار پہل ملی تعریفراہل گاندھی نے اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ میں کی شرکت، عمران پرتاپ گڑھی کی شاندار پہل ملی تعریف

غور طلب ہے کہ قومی مشاورتی کونسل اپریل میں کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے تشکیل دی تھی۔ میٹنگ میں ہندوستان کے سماجی تانے بانے اور آئینی اقدار کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں کانگریس لیڈران و اراکین نے فرقہ وارانہ اور تفرقہ پھیلانے والی طاقتوں کے ذریعہ ہم آہنگی، بھائی چارے اور آئین کی طرف سے دی گئی جمہوری آزادیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ کے دوران ملک بھر کے اقلیتی لیڈروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے دن جلد ختم ہونے والے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک میں جو معاشی بحران آنے والا ہے وہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے گھٹنے ٹیک دے گا۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’میں جانتا ہوں آپ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور پھنسایا جا رہا ہے، لیکن گھبرائیں نہیں، ملک آئین سے اور محبت سے چلے گا، کانگریس پارٹی پورے ملک کے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے اپیل کی کہ آپ سب متحد ہو کر اقلیتی شعبہ کے ساتھ آواز بلند کریں، سیاست میں حصہ لیں، عمران پرتاپ گڑھی اور کانگریس کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔

اس موقع پر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ مسلمانوں، عیسائیوں، جینوں، بدھوں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم راہل گاندھی بی جے پی اور اس کی ذیلی تنظیموں اور نفرت کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کانگریس پارٹی اور عمران پرتاپ گڑھی ملک میں جو بھی مظلوم ہوگا، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...