بی جے پی اپنے ان رہنماؤں پر فلم بنائے جن کے بچوں کی شادیاں مسلم خاندانوں میں ہوئیں: پپو یادو

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 20, 2026359 Views


پپو یادو نے کہا کہ ’’بی جے پی کو پہلے اپنے لیڈران پر فلمیں بنانی چاہئیں، کیونکہ انہوں نے ہندو مسلم سے اوپر اٹھ کر اپنے بچوں کی شادیاں مسلم خاندانوں میں کی ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پپو یادو کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>پپو یادو کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

بہار کے پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے ’دی کیرالہ اسٹوری-2‘ فلم کے متعلق جاری تنازعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلموں کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے اور نفرت پھیلانے کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے۔ پپو یادو نے کہا کہ ’’پہلے دی کیرالہ اسٹوری اور اب دی کیرالہ اسٹوری-2۔ کیا تمام آزاد اداروں پر بی جے پی کی مارکیٹنگ کا قبضہ ہے؟ کیا بی جے پی طے کرے گی کہ ہندوستان کا فلسفہ اور آئینہ کیا ہوگا؟ کیا بی جے پی طے کرے گی کہ کون سی فلم بنائی جائے؟‘‘

پپو یادو نے کہا کہ ’’کیرالہ ایک بہت ہی بہترین ریاست ہے، وہاں تمام مذاہب اور طبقات کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔ اسی لیے کیرالہ میں کوئی بھی غیر اخلاقی یا نفرت انگیز کام نہیں ہو سکتا۔ بی جے پی کی دال گلنے والی نہیں ہے، کیونکہ اس کی ’کہیں پہ نگاہیں اور کہیں پہ نشانہ‘ ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی کو پہلے اپنے لیڈران پر فلمیں بنانی چاہئیں، کیونکہ انہوں نے ہندو مسلم سے اوپر اٹھ کر اپنے بچوں کی شادیاں مسلم خاندانوں میں کی ہیں۔‘‘

اسی دوران، پپو یادو نے ’فری بیز‘ (مفت سہولیات کے اعلانات) پر سپریم کورٹ کے سخت تبصرہ پر کہا کہ یہ بی جے پی حکومت کی ایک گہری سازش ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عدالت بلاوجہ کچھ نہیں بولتی یا غلط تبصرہ کرتی، اس لیے میں اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔ حالانکہ مجھے لگتا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی گہری سازش چھپی ہوئی ہے۔ جب ہندوستانی حکومت کے مالیات پر دباؤ ہے اور حالات بگڑ رہے ہیں، تو ایسا لگتا ہے کہ حکومت ان فلاحی مراعات کو ختم کرنے کا کوئی نیا راستہ تلاش کر رہی ہے۔

پپو یادو نے الزام عائد کیا کہ اس معاملے میں اٹارنی جنرل کا کردار زیادہ اہم ہے۔ بی جے پی کو ووٹ ملے اور 3 بار ان کی حکومت بنی۔ 10 ہزار روپے اور 83 کروڑ لوگوں کو 5 کلو اناج دے کر بی جے پی نے سب کو اپنے اشاروں پر نچایا ہے۔ اب غریبوں کی روزی روٹی پر حکومت کی گدھ جیسی نظر ہے اور اس معاملے میں حکومت کہیں نہ کہیں سازش کا حصہ ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...