
امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارتی معاہدے کے حوالے سے ابھی تک کچھ طے نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے بھارت کو پچاس فیصد امریکی ٹیرف کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ لٹنک نے جمعرات یعنی8 جنوری کو ایک پوڈ کاسٹ میں کہا، “تمام معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی تھی اور معاہدہ مکمل طور پر تیار تھا۔” دونوں رہنماؤں کے درمیان صرف ایک بات چیت ہونی تھی۔ وزیر اعظم مودی کو صدر ٹرمپ کو فون کرنا تھا لیکن انہوں نے نہیں کیا۔






