
جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مارکو روبیو نے ایک مرتبہ پھر ہندوستان سے متعلق ایک اہم سفارتی پیش رفت کا اعلان ہندوستان یا متعلقہ ملک کی سرکاری تصدیق سے پہلے کر دیا۔ ان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے آئندہ ہفتے وینیزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز کے مجوزہ دورۂ ہندوستان کا ذکر کیا، جبکہ اس بارے میں نہ ہندوستان کی طرف سے کوئی اعلان کیا گیا تھا اور نہ ہی وینیزویلا کی جانب سے۔
کانگریس رہنما نے یاد دلایا کہ 10 مئی 2025 کو بھی مارکو روبیو نے سب سے پہلے “آپریشن سندھور” روکے جانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رجحان تشویش پیدا کرتا ہے کہ ہندوستان سے جڑے اہم سفارتی معاملات کی معلومات پہلے امریکہ کی جانب سے سامنے آ رہی ہیں۔






