وویک چترویدی سی بی آئی سی کے نئے چیئرمین مقرر، یکم دسمبر سے سنبھالیں گے ذمہ داری

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 29, 2025367 Views


وویک چترویدی اس وقت سی بی آئی سی کے ممبر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ 1990 بیچ کے آئی آر ایس (سی اینڈ آئی ٹی) افسر ہیں اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن، ویجیلنس اور کمپلائنس کے شعبوں میں تین دہائیوں سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ سنجے کمار اگروال کی جگہ لیں گے جن کی مدتِ کار 28 نومبر 2025 کو مکمل ہو گئی اور وہ اسی دن ریٹائر ہو گئے۔

ستمبر 2025 میں سی بی آئی سی کے ممبر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے سے قبل چترویدی نے مختلف کلیدی عہدوں پر کام کیا۔ ان میں پرنسپل ڈائریکٹر جنرل آف ویجلینس، سی بی آئی سی کے چیف ویجلینس آفیسر اور کئی دیگر اہم انتظامی ذمہ داریاں شامل ہیں۔ وہ بالواسطہ ٹیکسوں کے نظام کی نگرانی، نفاذ اور اصلاحات سے متعلق امور میں گہری مہارت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...