دہلی بم دھماکہ اگر دہشت گردانہ حملہ تھا تو حکومت نے ’پاکستان‘ پر ایک لفظ بھی کیوں نہیں بولا؟ کانگریس کا سوال

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 13, 2025365 Views


سپریا شرینیت نے کہا کہ 50 گھنٹے بعد مودی حکومت نے آخر کار قبول کیا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ تھا۔ لیکن پاکستان پر ایک لفظ نہیں بولا۔ کیا پاکستان کے بغیر ہندوستان میں کوئی دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے؟

<div class="paragraphs"><p>سپریا شرینیت، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>سپریا شرینیت، ویڈیو گریب</p></div>

i

user

دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہوئے دہشت گردانہ حملہ سے متعلق کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں کہا ہے کہ دہلی بم دھماکوں کے 50 گھنٹے بعد مودی حکومت نے آخر کار قبول کیا کہ یہ ایک ’دہشت گردانہ حملہ‘ تھا۔ لیکن پاکستان پر ایک لفظ نہیں بولا۔ کیا پاکستان کے بغیر ہندوستان میں کوئی دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے؟

سپریا نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد مودی حکومت نے کہا تھا کہ کسی بھی دہشت گردانہ حملہ کو جنگ کی کارروائی مانا جائے گا۔ لیکن دہلی دھماکہ کے تار پاکستان واقع جیش محمد سے جڑے ہونے کا حوالہ دیے جانے کے باوجود حکومت کے ذریعہ اب تک جو رد عمل دیا گیا، وہ وعدے کے بالکل برعکس ہے۔

کانگریس ترجمان نے سوال کیا کہ کیا نریندر مودی نے اس وقت بڑبولے پن اور اپنی شبیہ چمکانے کے لیے ہندوستان کی سیکورٹی کے ساتھ بھدا مذاق کیا تھا اور اب اپنی ہی بیان بازی میں پھنس گئے ہیں؟ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’جو بھی ہو، مودی کی بے علمی اور تکبر ہندوستان کے لیے مہنگا ثابت ہو رہا ہے۔‘‘ سپریا نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’اس ایک بات کا جواب سارا ملک چاہتا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملہ کی کوئی انٹلیجنس کیوں نہیں تھی؟ آئی بی، دہلی پولیس، امت شاہ کیا کر رہے تھے؟‘‘ سپریا شرینیت کا کہنا ہے کہ ایک بات بار بار ثابت ہو رہی ہے، اور وہ یہ کہ ملک محفوظ ہاتھوں میں بالکل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لال قلعہ کے پاس 10 نومبر 2025 کو ہوئے دھماکہ کو بہیمانہ دہشت گردانہ حملہ قرار دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے دہشت گردی پر زیرو ٹولرنس کی پالیسی اختیار کرنے کی بات بھی کہی ہے۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کابینہ تجویز کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی طرف سے اس دہشت گردانہ حملہ کی فوراً جانچ کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ قصورواروں اور ان کے ساتھیوں کی پہچان کر انھیں سزا دلائی جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...