بھوٹان سے واپسی کے بعد اسپتال پہنچے وزیر اعظم مودی، دہلی کار دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 12, 2025365 Views


نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں لال قلعہ کے قریب پیش آئے کار دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے اسپتال میں ملاقات کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، وہ بدھ کو بھوٹان کے دو روزہ دورے سے لوٹنے کے فوراً بعد سیدھے دہلی کے ایل این جے پی اسپتال پہنچے، جہاں دھماکے میں زخمی ہوئے شہری زیر علاج ہیں۔

آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم مودی اسپتال میں داخل ہونے کے فوراً بعد متعلقہ ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ سے ملے اور زخمیوں کی موجودہ حالت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہر زخمی کے پاس جا کر ان سے بات چیت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...