اردو ادب میں سنگ میل قائم کرنے والا فکشن نگار: پرو فیسر عبدالصمد

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 26, 2025367 Views


صمد کا ایک اور ناول ’کشکول‘ بھی اردو ادب میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ’کشکول‘ اردو کا پہلا ناول ہے جو کووڈ 19 اور لاک ڈاؤن کے موضوع پر لکھا گیا۔

’کشکول‘ کے تعلق سے گوپی چند نارنگ کا کہنا ہے کہ ’’…عبدالصمد نے اپنے ناول کشکول میں ایک نیا تجربہ کرنے کی جسارت کی ہے اور بہت کامیابی کے ساتھ۔ انہوں نے گداگروں کی زندگی کے پس منظر میں کووڈ 19 پر تخلیقی انداز میں روشنی ڈالی ہے۔ ناول کے مطالعے سے یقیناً ایک تازگی کا احساس ہوتا ہے۔ کووڈ 19 پر بہت کچھ لکھا جائے گا مگر مجھے یقین ہے کہ ’کشکول‘ کی انفرادیت ہمیشہ برقرار رہے گی۔‘‘

کشکول معاشرے کے پسماندہ طبقات، خاص طور پر فقیروں اور مہاجروں کی تکالیف کو بیان کرتا ہے۔ صمد نے اس ناول کو وبائی مرض کی پہلی لہر کے دوران مکمل کیا۔ انہوں نے کہیں بھی وبائی مرض کا نام نہیں لیا۔ جس کی وجہ سے ناول کا دائرہ لا محدود ہو گیا۔

کشکول میں راجو چچا اور شبراتی کی زندگیوں کا موازنہ ٹھیکیدار صاحب اور راشد حسین سے کیا گیا ہے، جو معاشرے کے بالائی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ ناول دکھاتا ہے کہ کس طرح امیر بھی غریبوں کی طرح بے بس ہیں۔ وبائی مرض نے سب کو متاثر کیا لیکن امیر اور غریب اسے مختلف طریقے سے قبول کرتے اور نمٹتے ہیں۔ صمد نے ناول کے کرداروں کو اس طرح ترتیب دیا کہ ان کی متوازی زندگیوں کا تضاد نمایاں ہو۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...