230 مسافروں کی 8 گھنٹوں تک ہوا میں اٹکی رہی سانسیں، امریکہ جا رہا ایئر انڈیا کا طیارہ دہلی لوٹا

AhmadJunaidJ&K News urduMay 27, 2026358 Views


ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ میں خرابی کی خبر ملنے کے بعد پائلٹ نے فلائٹ کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کی طرف ڈائیورٹ کیا۔ فی الحال ایئر انڈیا کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا</p></div>

i

user

google_preferred_badge

ہندوستان سے امریکہ کے سین فرانسسکو جا رہے ایئر انڈیا کے مسافر طیارہ میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ خبر رساں ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ طیارہ تقریباً 8 گھنٹوں تک ہوا میں رہنے کے بعد دہلی کی طرف لوٹایا گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق سین فرانسسکو جا رہے اس طیارہ میں تقریباً 230 مسافر سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح تکنیکی خرابی سے متعلق جانکاری ملنے کے بعد اس طیارہ کو ہندوستان کی راجدھانی دہلی کی طرف لوٹانا پڑا۔ اس سلسلے میں کمپنی کی طرف سے کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن تکنیکی خامی کے اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ میڈیا میں آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ میں خرابی کی خبر ملتے ہی پائلٹ نے طیارہ کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ (آئی جی آئی) کی طرف ڈائیورٹ کر دیا۔ حالانکہ اس بارے میں ایئرپورٹ مینجمنٹ اور ڈی جی سی اے کی طرف سے کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...