وزیر اعظم مودی کی عوام سے کی گئی ’بچت اپیل‘ پر کانگریس رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم کا پارلیمانی اجلاس بلانے کا مطالبہ

AhmadJunaidJ&K News urduMay 11, 2026365 Views


کارتی چدمبرم نے کہا کہ ’’حکومت کو فوری طور پر پارلیمانی اجلاس بلانا چاہیے تاکہ پی ایم مودی ہندوستان کو مضبوط اور خود انحصار بنانے کے لیے کی گئی 7 اپیلوں کے بارے میں ملک کو آگاہ کیا جا سکے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کارتی چدمبرم، تصویر سوشل میدیا</p></div><div class="paragraphs"><p>کارتی چدمبرم، تصویر سوشل میدیا</p></div>

i

user

google_preferred_badge

وزیر اعظم نریندر مودی کا عالمی بحران پر کی گئی 7 اپیلوں پر کانگریس رکن پارلیمنٹ کارتی پی چدمبرم کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر پارلیمانی اجلاس بلانا چاہیے تاکہ وزیر اعظم مودی ہندوستان کو مضبوط اور خود انحصار بنانے کے لیے کی گئی 7 اپیلوں کے بارے میں ملک کو تفصیلی معلومات فراہم کی جا سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دفتر سے انتہائی سنگین ہدایات آئے ہیں ان کی وجہ کیا ہے؟

کارتی پی چدمبرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ’MyGov‘ کی 7 اپیلوں پر مشتمل ایک پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’حکومت کو فوری طور پارلیمانی اجلاس بلانا چاہیے، ملک کو اعتماد میں لینا چاہیے اور ہمیں موجودہ حالات کی اصلیت کے بارے میں بتانا چاہیے، جن کی وجہ سے یہ اپیل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ’MyGov‘ کی پوسٹ میں وزیر اعظم مودی کی 7 اپیلیں بتائی گئی ہیں۔ ان اپیلوں کو مشکل عالمی وقت میں ہندوستان کو مضبوط بنانے کے لیے بتایا گیا۔ اس پوسٹ کا عنوان ہے ’ملک سب سے پہلے، فرض آرام سے اوپر!‘ اس میں وزیر اعظم مودی کی عوام سے کی گئی اپیل کا ذکر ہے کہ ’’جہاں تک ممکن ہو ورک فرام ہوم کو ترجیح دیں، ایندھن کی کھپت کم کریں، ایک سال تک غیر ملکی سفر سے گریز کریں، سودیشی مصنوعات اپنائیں، کھانا پکانے کے تیل کا استعمال کم کریں، قدرتی کھیتی کی طرف بڑھیں اور بلاضرورت سونے کی خریداری نہ کریں۔‘‘ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ذمہ داری کا یہ اجتماعی احساس ہندوستان کو مزید مضبوط اور خود انحصار بنا سکتا ہے۔

دوسری جانب شیوسینا یو بی ٹی کی سابق راجیہ سبھا رکن پرینکا چترویدی کا بھی وزیر اعظم مودی کی عوام سے کی گئی ’بچت اپیل‘ پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’روپیہ کمزور ہو رہا ہے لیکن اچھی پالیسی بنانے کے بجائے عوام کو مشورے دیے جا رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’’اصل میں روپیہ نہیں گر رہا ہے بلکہ ڈالر مضبوط ہو رہا ہے۔ حکومت پالیسیاں بنانے کے بجائے عوام سے اپیل کر رہی ہے کہ سونا نہ خریدیں اور بیرون ملک سفر سے گریز کریں۔‘‘

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...