جاپان میں پھر آیا شدید زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر 6.1 شدت کے جھٹکوں سے گھبرا کر لوگ گھروں سے باہر نکلے

AhmadJunaidJ&K News urduApril 27, 2026358 Views


امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ہوکائیڈو کے ایک چھوٹے شہر سارابیتسو سے تقریباً 18 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر تقریباً 81 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

جاپان ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا۔ پیر کی علی الصبح شمالی جاپان میں ریکٹر اسکیل پر 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک کسی جانی نقصان یا بڑے مالی خسارے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کا مرکز ہوکائیڈو کے ایک چھوٹے شہر سارابیتسو سے تقریباً 18 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر تقریباً 81 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے سطح پر نقصان نسبتاً کم ہوا۔

زلزلے کے تیز جھٹکوں سے مقامی آبادی میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ کئی لوگ گھبراہٹ کے باعث اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، جبکہ بعض مقامات پر جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگوں کا توازن بگڑ گیا اور گھروں میں رکھا سامان گرنے کی خبریں بھی ملیں۔ اس کے باوجود ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی بڑے نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ اس زلزلہ کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہ زلزلہ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 5 بج کر 24 منٹ پر پیش آیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپان دنیا کے ان خطوں میں شامل ہے جو زلزلوں کے لحاظ سے انتہائی حساس سمجھے جاتے ہیں، اس لیے یہاں اس نوعیت کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ محض ایک ہفتہ قبل بھی شمالی جاپان کے قریب 7.7 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد کچھ وقت کے لیے سونامی کا الرٹ جاری کرنا پڑا تھا۔ اس دوران ماہرین نے ساحلی علاقوں میں بڑے زلزلے یعنی ’میگا کوئیک‘ کے ممکنہ خطرے سے بھی خبردار کیا تھا۔ بہرحال، تازہ زلزلہ کے بعد حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...