ملاحوں کی موت پر راہل گاندھی کا بیان، ’کمپرومائزڈ پی ایم ملک کے بیٹوں کی حفاظت نہیں کر سکتا‘

AhmadJunaidJ&K News urduJune 12, 2026358 Views


راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران تین مختلف تجارتی جہاز امریکی کارروائیوں کا نشانہ بنے، جن میں تین ہندوستانی ملاح ہلاک ہوئے لیکن وزیر اعظم کی جانب سے ایک لفظ بھی نہیں بولا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کسی غیر ملکی طاقت کی کارروائی میں ہندوستانی شہری مارے جائیں تو وزیر اعظم کو واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے ہونے والے جی-7 اجلاس میں نریندر مودی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، مصافحے کریں گے اور مختلف معاہدوں پر بات کریں گے، مگر ان تین ہندوستانی ملاحوں کے لیے ان کے پاس کوئی اظہار افسوس تک موجود نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ایک ایسا وزیر اعظم جو دباؤ میں آ چکا ہو، وہ “بھارت ماتا” کے بیٹوں کی حفاظت نہیں کر سکتا، کیونکہ ان کی جان لینے والوں کو ناراض کرنے کی نہ اس میں ہمت ہے اور نہ ہی طاقت۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...