’بی جے پی-جے ڈی یو میں سب کچھ ٹھیک نہیں‘، آر جے ڈی کا بڑا دعویٰ

AhmadJunaidJ&K News urduMay 18, 2026361 Views


آر جے ڈی لیڈر مرتیونجے تیواری نے کہا کہ ’’ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ جے ڈی یو کا بی جے پی میں انضمام ہو گیا ہے۔ کچھ لوگ جو جے ڈی یو میں ہیں ان کی روح بی جے پی میں بستی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / ویڈیو گریب</p></div>

i

user

google_preferred_badge

بہار میں اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی اور جے ڈی یو میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ پیر (18 مئی) کو جب آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری سے پوچھا گیا کہ آنند موہن نے کہا ہے کہ جے ڈی یو میں کچھ لوگ پیسہ لے کر وزیر بنے ہیں یا انہی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے جو پیسے دے رہے ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اب ساری پول تو جے ڈی یو کے لیڈر ہی کھول رہے ہیں۔ ابھی تو ایک سامنے آئے ہیں، فہرست کافی لمبی ہے۔ بہت سارے لوگ بغاوت کرنے والے ہیں، جے ڈی یو خاتمے کے دہانے پر ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو جلد ہی 2 حصوں میں تقسیم ہو جائے گی۔

آر جے ڈی لیڈر مرتیونجے تیواری کے مطابق بی جے پی-جے ڈی یو میں اندرونی طور پر کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ تیجسوی یادو نے پیش گوئی کر دی ہے کہ یہ حکومت زیادہ دنوں تک چلنے والی نہیں ہے۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔ مرکزی وزیر اور جے ڈی یو کے سینئر لیڈر للن سنگھ کے بیان ’سمراٹ چودھری نتیش کمار کے جانشین ہے‘ پر آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ ’’یہ بات تو ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ جے ڈی یو کا  بی جے پی میں انضمام ہو گیا ہے۔ کچھ لوگ جو جے ڈی یو میں ہیں ان کی روح بی جے پی میں بستی ہے۔‘‘

دوسری جانب وزیر اعظم مودی کی اپیل پر مرتیونجے تیواری نے کہا کہ ’’تمام اپوزیشن پارٹیاں اور ملک کی عوام دیکھ رہی ہے کہ وزیر اعظم کس طرح اپیل کرتے ہیں کہ ایندھن بچائیے، پٹرول-ڈیزل بچائیے، سونا مت خریدیے، بیرون ممالک سفر مت کریے اور خود گھوم رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم اچھے دن کا کہہ رہے تھے، آپ کے اچھے دن تو آ گئے بیرون ممالک گھومنے کے، لیکن ملک کی عوام بیرون ممالک نہیں جا سکتی، سونا نہیں خرید سکتی، گاڑیوں پر نہیں گھوم سکتی، یہی ان کے اچھے دن ہیں…‘‘

اس سوال پر کہ جے ڈی یو کی جانب سے آر جے ڈی پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ نشانت کمار کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ کل بھی بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم وزیر صحت پر کچھ نہیں بولیں گے۔ نشانت کے بارے میں تیجسوی یادو نے کچھ نہیں کہا ہے اور عوام سب دیکھ رہی ہے۔ عوام اب اندازہ لگائے گی کہ تیجسوی یادو نے جو جو کہا سب سچ ثابت ہوا۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...