’ہم جو کہتے ہیں، وہ کر دکھاتے ہیں‘، ستیسن حکومت نے حلف لیتے ہی کیے 4 بڑے اعلانات

AhmadJunaidJ&K News urduMay 18, 2026358 Views

وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن نے کابینہ کی پہلی میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے مفت بس سفر منصوبہ کی تفصیلی گائیڈلائنس بعد میں جاری کی جائیں گی۔

گرافکس ’ایکس‘ @INCIndia

گرافکس ’ایکس‘ @INCIndia

i

user

google_preferred_badge

کیرالہ کے نئے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن نے 18 مئی کو حلف لینے کے فوراً بعد ریاست کی عوام کو کچھ اہم تحائف دینے کا اعلان کیا۔ کانگریس کی قیادت والی یو ڈی ایف حکومت نے کابینہ کی پہلی ہی میٹنگ میں کئی بڑے فیصلے لیے ہیں، اور یہ فیصلے انتخاب سے قبل کیے گئے وعدوں میں سے ہی ایک ہیں۔ وزیر اعلیٰ ستیسن نے خواتین کے لیے مفت کے ایس آر ٹی سی بس سفر اور بزرگوں کے لیے خصوصی محکمہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کی جانکاری کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر دی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کچھ اہم فیصلے یو ڈی ایف حکومت کے ذریعہ کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن نے کابینہ کی پہلی میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے مفت بس سفر اسکیم کی تفصیلی گائیڈلائنس بعد میں جاری کی جائیں گی۔ کابینہ نے بزرگ شہریوں کے لیے ایک الگ محکمہ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا، جسے وزیر اعلیٰ نے ملک میں اس نوعیت کا پہلا قدم بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کسی سماج کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ وہ اپنے بزرگ شہریوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتا ہے۔ بزرگ شہریوں کی باوقار دیکھ بھال کو یقینی بنا کر کیرالہ کو ایک مثالی مہذب سماج بننا چاہیے۔‘‘

وزیر اعلیٰ ستیسن نے ایک دیگر اہم فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سکریٹریٹ کے سامنے آشا کارکنان کی جانب سے طویل مدت تک کیے گئے احتجاج کے دوران کیے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے کابینہ نے ان کے اعزازیہ میں 3,000 روپے ماہانہ اضافے کو منظوری دی ہے۔ کیرالہ حکومت کے ان فیصلوں کے بارے میں کانگریس نے پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ ’’کیرلم کی عوام کے لیے تحفہ۔‘‘ پوسٹ میں وزیر اعلیٰ کے ذریعہ کیے گئے 4 بڑے اعلانات کی تفصیل اس طرح دی گئی ہے:

• کے ایس آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے لیے مفت بس سفر۔

• آشا ورکرس کے اعزازیہ میں 3,000 روپے کا اضافہ۔

• آنگن واڑی ورکرس، پری-پرائمری ٹیچر، کوکنگ اسٹاف اور ہیلپر کی تنخواہ میں 1,000 روپے کا اضافہ۔

• سینئر سٹیزن کے لیے ایک خصوصی وزارت قائم کی جائے گی۔

اس سوشل میڈیا پوسٹ کے آخر میں لکھا گیا ہے ’’ہم جو کہتے ہیں، وہ کر دکھاتے ہیں۔ ہم ہیں کانگریس۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ستیسن نے آنگن واڑی کارکنان اور معاونین، اسکول کے باورچی عملہ، پری-پرائمری اساتذہ اور خادمہ کے اعزازیہ میں بھی ماہانہ 1,000 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...