
یوپی ریاستی خواتین کمیشن کی نائب صدر اپرنا یادو نے بھی منگل کو اسپتال میں انوپما جیسوال کی عیادت کی۔ انہوں نے رات گئے واقعے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ اوم پرکاش راج بھر نے بھی اسپتال میں ان کی عیادت کی۔ واضح رہے کہ انوپما جیسوال مسلسل دوسری بار بہرائچ کے صدر اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں۔ ہفتہ کے روز بی جے پی کی جانب سے منعقد خواتین ریزرویشن بل کی حمایت میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ اسی دوران جب وہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے پتلے نذر آتش کررہی تھیں تبھی آگ سے ان کا چہرہ جھلس گیا تھا۔ انوپما بعدازاں جیسوال کو لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔






