اجئے ماکن نے دہلی کی فضائی آلودگی پر حکومت کو پھر بنایا نشانہ، اعداد و شمار پیش کر حقیقت حال سے کرایا واقف

AhmadJunaidJ&K News urduMay 9, 2026358 Views

اجئے ماکن نے بتایا کہ 9 مئی 2026 کو دہلی شہر کا اوسط پی ایم 2.5 لیول 46 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کیا گیا، جو ڈبلیو ایچ او کی محفوظ حد 15 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔

گرافکس ’ایکس‘ @ajaymaken

گرافکس ’ایکس‘ @ajaymaken

i

user

google_preferred_badge

دہلی کی فضائی آلودگی ایک بار پھر تشویشناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس معاملہ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اجئے ماکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دہلی کی ہوا کے معیار سے متعلق تازہ اعداد و شمار اور تجزیہ شیئر کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے 9 مئی 2026 کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ قومی راجدھانی میں پی ایم 2.5 کی سطح عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مقررہ محفوظ معیار سے کئی گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

اجئے ماکن کی جانب سے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9 مئی 2026 کو دہلی شہر کا اوسط پی ایم 2.5 لیول 46 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کیا گیا، جو ڈبلیو ایچ او کی محفوظ حد 15 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔ سب سے خراب صورتحال مندر مارگ علاقے میں دیکھی گئی، جہاں پی ایم 2.5 کی سطح 86 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی، جو عالمی ادارۂ صحت کی حد سے 5.7 گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی کے تمام 38 مانیٹرنگ اسٹیشن ڈبلیو ایچ او کے محفوظ معیار سے اوپر پائے گئے، جبکہ 38 میں سے 5 اسٹیشن ہندوستانی نیشنل ایمبیئنٹ ایئر کوالٹی اسٹینڈرڈ (این اے اے کیو ایس) یعنی 60 مائیکروگرام فی مکعب میٹر کی حد سے بھی تجاوز کر گئے۔

اجئے ماکن نے فضائی آلودگی کا دن بہ دن موازنہ پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حالات فکر انگیز ہیں۔ انھوں نے 8 مئی اور 9 مئی 2026 کے اعداد و شمار کا تقابل کیا ہے۔ اس کے مطابق 24 گھنٹے کے اوسط کی بنیاد پر صبح 10 بجے تک شہر کا اوسط پی ایم 2.5 لیول 46 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہا۔ سب سے متاثرہ اسٹیشنوں میں مندر مارگ، نریلا اور بوانہ شامل رہے۔ مندر مارگ میں پی ایم 2.5 کی سطح گزشتہ سال 2025 کے مقابلے 31 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ نریلا میں 21 فیصد اور بوانہ میں 29 فیصد کمی دیکھی گئی۔

اجئے ماکن نے سال بہ سال موازنہ بھی شیئر کیا، جس کے مطابق مجموعی طور پر 2025 کے مقابلے میں شہر کی اوسط پی ایم 2.5 سطح میں 39 فیصد بہتری دیکھی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بعض علاقوں میں صورتحال اب بھی انتہائی خراب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی) کے تحت فضائی آلودگی میں 40 فیصد کمی لانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن زمینی حقیقت اس دعوے سے مختلف نظر آتی ہے۔ کانگریس رہنما نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے شہری مسلسل زہریلی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت سے گزارش کی کہ آلودگی کے مستقل حل کے لیے سخت پالیسیاں نافذ کی جائیں اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...