آسام میں 18 سال سے زیادہ عمر والوں کا آدھار کارڈ بنانے پر لگی پابندی، وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کا حیرت انگیز فیصلہ

AhmadJunaidJ&K News urduJune 13, 2026358 Views


وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ ریاست میں آدھار کارڈ جاری کرنے کا عمل تقریباً عروج والی حالت میں پہنچ چکا ہے۔ کچھ ضلعوں میں آدھار کوریج 100 فیصد سے بھی زیادہ ہو گیا ہے، جو فکر انگیز ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آدھار کارڈ، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آدھار کارڈ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user
google_preferred_badge

غیر قانونی دراندازی پر روک لگانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آسام حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو آدھار کارڈ جاری کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ہفتہ کے روز کابینہ میٹنگ کے بعد اس کی جانکاری دی۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ریاستی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو معمول کے طریقۂ کار کے تحت آدھار کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ لیا گیا تاکہ غیر قانونی تارکین وطن اس دستاویز کو حاصل نہ کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خصوصی حالات میں متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو ریاستی حکومت کے پاس تجویز بھیجنی ہوگی۔ ریاستی حکومت معاملے کی جانچ کے بعد فیصلہ کرے گی کہ متعلقہ شخص آدھار کارڈ حاصل کرنے کا اہل ہے یا نہیں۔ اس کے بعد ہی اجازت دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کا کہنا ہے کہ ریاست میں آدھار کارڈ جاری کرنے کا عمل تقریباً عروج والی حالت تک پہنچ چکا ہے۔ کچھ اضلاع میں آدھار کوریج 100 فیصد سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، جو فکر انگیز ہے۔ ہمیں یہ معلوم کرنا ہوگا کہ اضافی آدھار کارڈ حاصل کرنے والے لوگ کون ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق یہ قدم خاص طور پر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے کہ کوئی بھی غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری آدھار کارڈ حاصل نہ کر سکے۔

وزیر اعلیٰ سرما نے بتایا کہ فی الحال چائے باغان برادری اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے افراد کو آدھار کارڈ جاری کیے جاتے رہیں گے، کیونکہ ان برادریوں کے بہت سے لوگوں کے پاس اب بھی آدھار کارڈ نہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ چھوٹ بھی محدود مدت کے لیے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’’یکم اپریل 2027 سے یہ چھوٹ بھی ختم ہو جائے گی اور اس تاریخ کے بعد ان برادریوں کے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو بھی آدھار کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔‘‘

ریاستی حکومت نے واضح کیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں اور نوعمروں کے لیے آدھار کارڈ جاری کرنے کا عمل پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ آسام میں آدھار کارڈ جاری کرنے کے قواعد کو مزید سخت بنایا جائے گا اور ریاست میں آدھار حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ گزشتہ سال انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ بنگلہ دیش سے ہونے والی غیر قانونی دراندازی پر روک لگانے کے مقصد سے بالغ افراد کے لیے آدھار کارڈ جاری کرنے کے قواعد کو سخت بنانے پر حکومت غور کر رہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...