
ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر پنکج کمار سنگھ نے بتایا کہ گورکھپور جنکشن کے اولڈ واشنگ پٹ نمبر 1 اور 2 پر انجینئرنگ کا کام جاری ہے۔ اس کے سبب کچھ ٹرینیں عارضی طور پر نہیں چلیں گی۔ 26 سے 28 فروری کے درمیان گورکھپور–دہلی اسپیشل (05057) اور دہلی–گورکھپور اسپیشل (05058) ٹرینیں منسوخ رہیں گی۔ اسی طرح گورکھپور–باندرہ ٹرمنس اسپیشل (05053) 27 فروری تک، جبکہ باندرہ ٹرمنس–گورکھپور اسپیشل (05054) 28 فروری تک نہیں چلے گی۔
کچھ ٹرینوں کو مکمل طور پر منسوخ کرنے کے بجائے ان کے راستوں کو محدود یا آغاز و اختتام کے اسٹیشنوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ دادر–گورکھپور اسپیشل (01027) مئو جنکشن تک محدود کی گئی ہے اور 26 فروری تک یہی انتظام رہے گا۔ اسی کے برعکس گورکھپور–دادر اسپیشل (01028) مئو سے روانہ ہوگی اور 28 فروری تک یہی نظام برقرار رہے گا۔





