گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں چنئی سپر کنگز کی آئی پی ایل میں سب سے بڑی شکست، چنئی پلے آف سے باہر

AhmadJunaidJ&K News urduMay 22, 2026358 Views


گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگز کو شکست دے کر پلے آف کے مقابلے سے باہر کر دیا۔ گجرات  ٹائٹنز نے 89 رنز سے جیت درج کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگز کو 89 رنز سے شکست دے کر لیگ مرحلے کا آخری میچ جیت لیا۔ چنئی پلے آف کے مقابلے سے باہر ہو گئی۔ یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں رنز کے لحاظ سے چنئی کی سب سے بڑی شکست تھی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2026 کے 66 ویں میچ میں گجرات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 229 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی کی ٹیم صرف 13.4 اوور میں 140 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سائی سدرشن، کپتان شبھمن گل، جوس بٹلر، محمد سراج، کاگیسو ربادا اور راشد خان نے گجرات کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی جانب سے سدرشن نے سب سے زیادہ  رنوں کی اننگز کھیلی، انہوں نے 53 گیندوں میں 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔ شبھمن گل نے بھی 37 گیندوں پر 64 رنز بنائے اور بٹلر نے 27 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔ بولنگ کے دوران محمد سراج، کگیسو ربادا اور راشد خان نے سب سے زیادہ وکٹیں لیں۔

تعاقب کے دوران چنئی کے بلے باز مکمل طور پر بے اثر رہے۔ شیوم دوبے نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنوں کی اننگز کھیلی، انہوں نے 17 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ کوئی اور بلے باز 25 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکا۔

دوبے کے علاوہ میتھیو شارٹ نے 24 رنز، کپتان رتوراج گائیکواڑ نے 16 رنز، کارتک شرما نے 19 رنز، ڈیولڈ بریوس نے 8 رنز، نور احمد نے 1 رنز، اور مکیش چودھری نے 2رنز  ناٹ آؤٹ بنائے۔ اس کے علاوہ، سنجو سیمسن، ارول پٹیل، اور اسپینسر جانسن سبھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ چنئی کےپلے آف سے باہر ہونے  کے بعد، پلے آف کی جنگ چار ٹیموں کے درمیان باقی ہے جس میں راجستھان رائلز، پنجاب کنگز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، اور دہلی کیپٹلز۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کون سی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...