کانگریس کا بی جے پی پر ’ووٹ ریوڑی‘ بانٹنے کا الزام، جے رام رمیش نے کہا- ’نتیش کی طرح مودی بھی بن جائیں گے ماضی‘

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 27, 2025388 Views


کانگریس نے ہفتہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی پر بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ’ووٹ ریوڑی‘ بانٹنے کا الزام عائد کیا۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ وزیراعظم نے کل ہی بہار کی خواتین کو مالی امداد دینے کا جو اعلان کیا ہے، وہ دراصل انتخابی فائدے کے لیے ایک وقتی حربہ ہے۔

جے رام رمیش نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’کرناٹک حکومت گزشتہ دو برسوں سے ’گریہ لکشمی یوجنا‘ کے تحت 1.3 کروڑ خواتین کو ہر ماہ دو دو ہزار روپے فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعظم مودی مسلسل اس اسکیم کی تنقید کرتے رہے ہیں اور اسے ’ریوڑی کلچر‘ قرار دیتے رہے۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...