
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک بڑا موڑ اس وقت سامنے آیا جب سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کے اہل خانہ کے ووٹر کارڈ معطل کر دیے گئے، جس کے باعث وہ آئندہ عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے محروم رہیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان کے قومی شناختی کارڈ (این آئی ڈی) بلاک کر دیے گئے ہیں اور ووٹنگ صرف انہی شہریوں کے لیے ممکن ہوگی جن کے این آئی ڈی فعال ہوں۔
الیکشن کمیشن کے سینئر سیکریٹری اختر احمد نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم افراد بھی صرف این آئی ڈی کی بنیاد پر ووٹ ڈال سکیں گے، پاسپورٹ کے ذریعے یہ سہولت فراہم نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا، ’’شیخ حسینہ ووٹ نہیں دے پائیں گی، کیونکہ ان کا این آئی ڈی بلاک ہے۔‘‘






