
خالی پیٹ کیفین لینے سے بھوک کم لگتی ہے، جس سے جسم کو ضروری غذائی اجزاء بروقت نہیں ملتے۔ اس سے آئرن کی کمی، اینیمیا اور عمومی کمزوری کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
جو لوگ دن بھر 5 سے 6 کپ چائے پیتے ہیں، ان کے جسم میں غذائی اجزاء کے جذب کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور مستقل تھکن رہتی ہے۔ صبح اٹھتے ہی چائے پینے سے پانی کی کمی بھی ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں جلد خشک ہو سکتی ہے، سر درد اور سستی محسوس ہوتی ہے۔






