
اس معاملہ میں ای ڈی نے منگل (9 ستمبر) کو انل امبانی کے سابق قریبی ساتھی امیتابھ جھنجھنوالا سے بھے پوچھ تاچھ کی، جو پہلے بھی تحقیقات کے دوران ایجنسی کے سامنے آ چکے ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس بینک دھوکہ دہی کا پتہ تب چلا جب ایس بی آئی کے ممبئی برانچ کی ڈی جی ایم جیوتی کمار نے 18 اگست کو ای ڈی کو شکایت درج کرائی۔ اس شکایت کی بنیاد پر ای ڈی نے معاملہ درج کیا ہے۔ جیوتی کمار نے بتایا کہ یہ معاملہ اکتوبر 2020 میں ایک فارینسک آڈیٹر کی رپورٹ کے ذریعہ سامنے آیا تھا۔






