برطانیہ کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے سے معیشت کے کئی شعبے مستفید ہوں گے: آر بی آئی گورنر

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 25, 2025374 Views


ملہوترا نے نئی دہلی میں ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’بدقسمتی سے آج کا عالمی منظرنامہ کثیر فریقی (ملٹی لیٹرل) تعاون سے ہٹ چکا ہے اور ایسے میں دو طرفہ معاہدے ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہیں۔ برطانیہ کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو دیگر ممالک کے ساتھ بھی ایسے معاہدے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی معیشت میں اپنی شرکت کو مستحکم کیا جا سکے۔ آر بی آئی گورنر کے مطابق امریکہ کے ساتھ بھی دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) پر بات چیت آخری مرحلے میں ہے، جبکہ یورپی یونین، نیوزی لینڈ، چلی، پیرو اور عمان جیسے ممالک سے مذاکرات جاری ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...