ایتھوپین ایئرلائنز کے بوئنگ ڈریم لائنر طیارہ میں دورانِ پرواز آئی خرابی، سانس لینے میں دقت کے سبب 7 مسافر ہوئے بیمار

AhmadJunaidJ&K News urduJune 28, 2025360 Views


’مڈ ایئر ڈپریشرائزیشن‘ وہ حالت ہوتی ہے جب طیارہ کے کیبن میں ہوا کا دباؤ اچانک کم ہو جاتا ہے۔ عام طور پر تکنیکی خرابی، جیسے کیبن پریشر سسٹم کی خرابی یا ہوائی جہاز کے ڈھانچہ میں رساؤ کی وجہ سے ہوتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

user

ادیس ابابا سے ممبئی آ رہی ایتھوپین ایئر لائنز کی پرواز ای ٹی 640 کو جمعہ کی دیر رات ایک سنگین تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئر لائنز کے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ میں ’مڈ ایئر ڈپریشرائزیشن‘ (دورانِ پرواز دباؤ) کی حالت پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے 7 مسافروں کی طبیعت خراب ہو گئی۔ طیارہ نے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دیر رات 1:55 بجے ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس دوران ایک مریض کی حالت انتہائی خراب ہو گئی، جسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ اس طیارہ میں تقریباً 300 مسافر سوار تھے۔

’مڈ ایئر ڈپریشرائزیشن‘ وہ حالت ہوتی ہے جب طیارہ کے کیبن میں ہوا کا دباؤ اچانک کم ہو جاتا ہے۔ یہ عام طور پر تکنیکی خرابی، جیسے کیبن پریشر سسٹم کی خرابی یا ہوائی جہاز کے ڈھانچہ میں رساؤ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں مسافروں کو سانس لینے میں تکلیف، چکر آنا یا دیگر صحت سے متعلق مسائل پیش آ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پرواز نمبر ای ٹی 640 میں 300 مسافر اور عملہ کے 11 اراکین سوار تھے۔ طیارہ نے ایتھوپیا کی راجدھانی ادیس اباب سے ممبئی کے لیے پرواز بھری تھی۔

جب طیارہ (ای ٹی-اے ایکس ایس) بحیرۂ عرب کے اوپر سے پرواز کر رہا تھا، فلائٹ رڈار 24 کے ڈیٹا کے مطابق اس وقت طیارہ 33،000 فٹ کی اونچائی پر تھا۔ دورانِ پرواز طیارہ کے کیبن پریشر میں اچانک کمی آ گیا، جس کی وجہ سے مسافروں اور عملہ کے اراکین کو پریشانی اور صحت سے متعلق مسائل پیدا ہوئے۔ طیارہ میں سوار 7 مسافروں نے سانس لینے میں تکلیف اور چکر آنے کی شکایت کی۔ پائلٹ نے فوری طور پر ایمرجنسی کا اعلان کیا اور طیارے کو بحفاظت ممبئی میں اتار لیا۔ متاثرہ مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جن میں سے ایک مسافر کی حالت خراب ہونے پر اسے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دیگر 6 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں کی سیکورٹی پر  پہلے سے ہی سوال اٹھ رہے ہیں۔ 12 جون کو احمد آباد سے لندن جا رہی ایئر انڈیا کی بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر پرواز بھرنے کے 36 سیکنڈ بعد ہی حادثہ کا شکار ہو گئی تھی۔ اس خوفناک حادثہ میں طیارہ میں سوار 242 میں سے 241 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ حادثہ کے بعد بوئنگ 787 طیاروں کی سیکورٹی اور مینٹیننس کے طریقۂ کار پر سوال اٹھنے لگے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...