کوثر فاطمہ سمیت بی ایس ایف کی 4 خواتین پر مشتمل ٹیم نے ایوریسٹ کیا فتح، امت شاہ نے پیش کی مبارکباد

AhmadJunaidJ&K News urduMay 22, 2026358 Views

بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ 21 مئی کو پہلی بار بی ایس ایف کی خواتین پر مشتمل کوہ پیمائی ٹیم نے ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھ کر تاریخ رقم کی اور وہاں ’وندے ماترم‘ بھی گایا۔

بی ایس ایف کی 4 خواتین پر مشتمل ٹیم، جس نے ایوریسٹ فتح کیا، تصویر ’ایکس‘ @BSF_India

بی ایس ایف کی 4 خواتین پر مشتمل ٹیم، جس نے ایوریسٹ فتح کیا، تصویر ’ایکس‘ @BSF_India

i

user

google_preferred_badge

ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے نام ایک منفرد کارنامہ درج ہو گیا ہے۔ بی ایس ایف کی مکمل خواتین پر مشتمل کوہ پیمائی ٹیم نے گزشتہ روز (21 مئی) کو دشوار گزار ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے خواتین کی اس کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ناری شکتی نے بارڈر سیکورٹی فورس کی ناقابل تسخیر طاقت کو ثابت کر دیا ہے۔‘‘

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 21 مئی کو پہلی بار بی ایس ایف کی خواتین پر مشتمل ایک کوہ پیمائی ٹیم نے ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھ کر تاریخ رقم کی اور دنیا کی بلند ترین چوٹی سے ’وندے ماترم‘ بھی گایا۔ اس خواتین ٹیم میں لداخ کی کانسٹیبل کوثر فاطمہ کے علاوہ مغربی بنگال کی کانسٹیبل منمن گھوش، اتراکھنڈ کی کانسٹیبل ربیکا سنگھ اور کارگل کی کانسٹیبل تسیرنگ چورول شامل تھیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے اس کامیابی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ ’’ناری شکتی نے بی ایس ایف کی ناقابل تسخیر طاقت کو ثابت کر دیا ہے۔ بی ایس ایف کی تمام خواتین کوہ پیمائی ٹیم کو میری دلی مبارکباد، جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے سنہری تاریخ رقم کی۔ فورس کی ڈائمنڈ جبلی مناتے ہوئے انہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی فتح کی اور آسمانوں میں وندے ماترم گایا، جس سے حوصلہ، حب الوطنی اور لگن کی ایک منفرد مثال قائم ہوئی۔ ٹیم کے تمام ارکان کو میرا سلام۔‘‘

خواتین ٹیم کی کامیابی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ ہندوستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 8 بجے ان خواتین نے کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کوہ پیماؤں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سے قومی گیت ’وندے ماترم‘ بھی گایا، جس سے قومی فخر کا ایک یادگار لمحہ وجود میں آیا۔ بی ایس ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’یہ مہم ’وندے ماترم‘ کی لازوال وراثت کو بھی خراج عقیدت ہے۔ یہ ایک ایسا نغمہ ہے جو ملک کی خدمت میں ہندوستانی نسلوں کو مسلسل تحریک دیتا رہا ہے۔‘‘

فورس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروین کمار نے ریڈیو لنک کے ذریعے ان خواتین اہلکاروں سے گفتگو کی اور انہیں ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ خواتین کوہ پیماؤں کے اس دستہ کو ان کی پہلی مہم کے لیے 6 اپریل کو دہلی سے روانہ کیا گیا تھا۔ کوہ پیمائی کے دوران دو اہم پروگرام، یعنی 8,848.86 میٹر بلند چوٹی پر خواتین کی جانب سے پہلی مہم اور قومی گیت کی پیشکش خاص اہمیت کے حامل رہے۔ ان کی منصوبہ بندی بارڈر سیکورٹی فورس کے ہیرک جینتی سال اور 2026 میں ’وندے ماترم‘ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی تھی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...