
مہاراشٹر میں پیاز کے کسانوں نے مرکزی حکومت سے 10,000 کروڑ روپے کے خصوصی راحت پیکیج کا مطالبہ کیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ برآمدات پر بار بار روک، قدرتی آفات اور قیمتوں میں بھاری گراوٹ نے انہیں شدید معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ پیاز مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے بانی صدر بھرت دیگھول نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔





