’دعویٰ وشوگرو کا، لیکن ایک بھی امتحان ڈھنگ سے نہیں کرا سکتے‘، راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر طنز

AhmadJunaidJ&K News urduMay 30, 2026361 Views


راہل گاندھی کا تبصرہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب این ٹی اے بتایا کہ ہفتہ کے روز ملک بھر کے انڈر گریجویٹ ڈگری پروگراموں میں داخلہ کے لیے منعقد امتحان تکنیکی خامی کے سبب کچھ مراکز پر تاخیر سے شروع ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia</p></div><div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia</p></div>

i

user

google_preferred_badge

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کے تعلیمی نظام کو پوری طرح برباد کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ انھوں نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ وشو گرو بننے کے بڑے بڑے دعوے کرنے والی حکومت ایک بھی امتحان ٹھیک سے منعقد کرانے میں کامیاب نہیں ہے۔

راہل گاندھی کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے بتایا کہ ہفتہ کے روز ملک بھر کے گریجویٹ ڈگری پروگراموں میں داخلہ کے لیے منعقد سی یو ای ٹی-یو جی 2026 کا امتحان کچھ مراکز پر تکنیکی خامی کے سبب تاخیر سے شروع ہوا۔ اس تعلق سے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’نیٹ، سی بی ایس ای، ایس ایس سی، اور آج سی یو ای ٹی۔ 4 امتحانات۔ ایک کروڑ بچے۔ ایک بھی ایمانداری سے نہیں ہو پایا۔‘‘

راہل گاندھی نے اس معاملہ میں پی ایم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’دعوے وشوگرو کے، لیکن ملک میں ایک امتحان ڈھنگ سے نہیں کروا سکتے۔ مودی جی نے پورے امتحان نظام کو تباہ کر دیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی وہ پی ایم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’’جس نسل کا مستقبل آپ برباد کر رہے ہیں، وہ نسل آپ کا حساب کرے گی۔‘‘

’سی یو ای ٹی-یو جی 2026‘ کے امتحان میں تکنیکی خامی کی خبر عام ہونے کے بعد کانگریس نے بھی اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے پریشان حال طلبا اور سرپرستوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’پہلے نیٹ پیپر لیک، پھر سی بی ایس ای میں گڑبڑی، اب سی یو ای ٹی امتحان میں خامی۔ اب صاف ہو گیا ہے کہ بغیر دھاندلی اور بدانتظامی کے امتحان کروانا مودی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔‘‘ تلخ تیور اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’یہ نریندر مودی اور دھرمیندر پردھان کی ناکامی ہے، جس کا خمیازہ بچے اور ان کے والدین بھگت رہے ہیں۔ مودی حکومت میں پورا سسٹم فیل ہو گیا ہے۔‘‘

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...