انڈین یوتھ کانگریس نے ’گگ ورکر نیائے ابھیان کنکلیو‘ کا کیا انعقاد، اجئے ماکن نے یکجہتی کا کیا اظہار

AhmadJunaidJ&K News urduMay 30, 2026358 Views

انڈین یوتھ کانگریس کے صدر اودے بھانو چب نے کہا کہ ہم نے ایک قانونی مسودہ تیار کیا ہے، جسے ہم اپنی قیادت کے ذریعہ پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔ ہم گگ ورکرس کے حق کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔

’گگ ورکر نیائے ابھیان کنکلیو‘ سے خطاب کرتے ہوئے اجئے ماکن، تصویر @INCIndia

’گگ ورکر نیائے ابھیان کنکلیو‘ سے خطاب کرتے ہوئے اجئے ماکن، تصویر @INCIndia

i

user

google_preferred_badge

آج کانگریس کے دہلی واقع ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں انڈین یوتھ کانگریس کے ذریعہ ’گگ ورکر نیائے ابھیان کنکلیو‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں کانگریس خزانچی اجئے ماکن اور یوتھ کانگریس صدر اودے بھانو چب خاص طور پر موجود رہے اور گگ ورکرس کے حقوق سے متعلق اہم باتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ کانگریس نے اس کنکلیو کی تصویریں اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کی ہیں۔

انڈین یوتھ کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس کنکلیو کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آج کانگریس ٹریزرار اور راجیہ سبھا رکن اجئے ماکن جی نے گگ ورکرس کے حقوق اور سماجی تحفظ کی اس جنگ میں اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ گگ ورکرس کو انصاف چاہیے۔‘‘ ساتھ ہی انڈین یوتھ کانگریس نے اپنے مطالبات بھی سامنے رکھے، جو اس طرح ہیں:

• ملازمین کا درجہ

• سماجی تحفظ

• مناسب تنخواہ

• منمانی آئی ڈی بندی پر روک

• بیمہ اور پنشن

• ایلگوردمک استحصال بند

• گگ ورکرس کے لیے مضبوط قانون

انڈین یوتھ کانگریس نے گگ ورکرس کو انصاف دلانے کی مہم کو ’پارٹنر نہیں، ایمپلائی کا درجہ دو‘ نعرہ بھی دیا ہے۔ اس مہم کے تعلق سے انڈین یوتھ کانگریس کے صدر اودے بھانو چب نے کہا کہ ’’آج یوتھ کانگریس نے گگ ورکرس کے لیے کنکلیو کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں گگ ورکرس شامل ہوئے۔ یہ گگ ورکرس دن رات محنت کرتے ہیں، 10 منٹ میں ڈیلیوری کا دباؤ ہوتا ہے، لیکن انھیں محنت کی صحیح قیمت نہیں مل پاتی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بڑی بڑی کمپنیاں گگ ورکرس کو اپنا پارٹنر بنانے کے نام پر استحصال کرتی ہیں۔ آج ہم نے ان سے تبادلہ خیال کیا اور ان کی تکالیف کو سمجھا۔ ہمیں افسوس ہے کہ مودی حکومت کے ذریعہ ملک کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا یہ مستقبل مقرر کیا گیا ہے۔‘‘

گگ ورکرس کو انصاف دلانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اودے بھانو چب نے کہا کہ ’’سبھی گگ ورکرس کو سیکورٹی، احترام، حادثہ کی صورت میں انشورنس سمیت سبھی سماجی حق ملنا چاہیے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہم نے ایک قانونی مسودہ تیار کیا ہے، جسے ہم اپنی قیادت کے ذریعہ پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔ ہم ان کے حق کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔‘‘

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...