مہاراشٹر میں ڈیزل کی قلت! کانگریس نے پٹرول پمپ کی طرف بھاگتے لوگوں کی ویڈیو شیئر کر حکومت کو بنایا ہدف تنقید

AhmadJunaidJ&K News urduMay 22, 2026359 Views


کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’نریندر مودی کو کیا، وہ تو خوب ملک و بیرون ملک کی سیر کرتے ہیں، لوگوں کو ٹافیاں تقسیم کرتے ہیں، راجہ والی زندگی بسر کرتے ہیں۔ عوام مرے تو مرے، انھیں ذرہ برابر فرق نہیں پڑتا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ڈیزل</p></div><div class="paragraphs"><p>ڈیزل</p></div>

i

user

google_preferred_badge

مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانا سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو اور اس کے ساتھ کانگریس کی جانب سے جاری بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلڈھانا میں ڈیزل کے حصول کے لیے عوام میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں پٹرول پمپوں کی جانب دوڑتے نظر آ رہے ہیں۔

کانگریس نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں متعدد افراد ہاتھوں میں پلاسٹک کے گیلن اور کنستر اٹھائے پٹرول پمپ کی جانب جاتے یا دوڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ’آج تک‘ کی ہے، جس میں بلڈھانا میں ڈیزل بحران کی صورت حال سے واقف کرایا گیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے ذریعے دعویٰ کیا ہے کہ لوگ ڈیزل حاصل کرنے کے لیے پریشان ہیں کیونکہ ان کا روزگار اور معاشی سرگرمیاں اس سے جڑی ہوئی ہیں۔

اپنی پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’یہ تصویریں مہاراشٹر کے بلڈھانا کی ہیں۔ لوگ ہاتھوں میں پلاسٹک کی کین تھامے ڈیزل کے لیے پٹرول پمپ کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ ہر طرف ڈیزل لینے کی ہوڑ مچی ہے۔ سب بے حد پریشان ہیں، کیونکہ ڈیزل سے ان کی روزی روٹی جڑی ہے۔ ڈیزل نہ ملا تو ان کا کام دھندا رک جائے گا۔ فیملی تباہ ہو جائے گی۔‘‘

اس معاملے پر کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ عوامی مسائل کے مقابلے میں حکومت کی ترجیحات مختلف ہیں۔ پارٹی نے حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ اقتدار میں بیٹھے افراد کو ان مسائل سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’ان باتوں (عوامی مسائل) سے نریندر مودی کو کیا، وہ تو خوب ملک و بیرون ملک کی سیر کرتے ہیں، لوگوں کو ٹافیاں تقسیم کرتے ہیں، راجہ والی زندگی بسر کرتے ہیں۔ عوام مرے تو مرے، انھیں ذرہ برابر فرق نہیں پڑتا۔‘‘

تاہم اس معاملہ میں ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ بلڈھانا میں ڈیزل کی مبینہ قلت کی اصل وجہ کیا ہے۔ متعلقہ سرکاری اداروں یا مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا پٹرول پمپوں پر عارضی سپلائی کا مسئلہ پیدا ہوا تھا یا کسی افواہ کی وجہ سے لوگوں میں اچانک ڈیزل خریدنے کی دوڑ لگ گئی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...