نیپال میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے وقت حادثہ کا شکار، ٹائر میں آگ لگنے سے افرا تفری، سبھی 278 مسافر محفوظ

AhmadJunaidJ&K News urduMay 11, 2026363 Views


پولیس کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ آگ پر فوراً قابو پا لیا گیا اور سبھی مسافروں کو بہ حفاظت طیارہ سے نکال لیا گیا۔ یہ حادثہ پیر کی صبح تقریباً 6.45 بجے پیش آیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

google_preferred_badge

نیپال کے تریبھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک مسافر طیارہ کے ٹائر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس نے افرا تفری کا ماحول پیدا کر دیا۔ اچھی بات یہ رہی کہ کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔ آگ پر فوراً قابو پا لیا گیا جس سے مسافروں کی جان بچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیے ایئرلائنس کے ایک طیارہ کے ٹائر میں اس وقت آگ لگ گئی، جب اس نے لینڈنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور مسافروں کو بہ حفاظت طیارہ سے نکال لیا گیا ہے۔ اس طیارہ میں 278 مسافر اور 11 عملہ کے اہلکار سوار تھے۔

خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پر فوراً قابو پا لیا گیا اور سبھی مسافروں کو حفاظت کے ساتھ طیارہ سے نکال لیا گیا۔ یہ حادثہ پیر کی صبح تقریباً 6.45 بجے پیش آیا۔ ایئرپورٹ سیکورٹی کے ایس پی راج کمار سلاول نے میڈیا کو فون پر بتایا کہ ’’ترکیے ایئرلائنس کا پلین ’ٹی کے 726‘ استنبول سے کاٹھمنڈو آ رہا تھا اور لینڈنگ کے دوران اس کے ٹائر میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، اور پھر فوری طور پر مسافروں کو باہر نکالا گیا۔

افسران کے مطابق مسافروں میں اقوام متحدہ کے کچھ افسران بھی شامل تھے۔ راحت کی بات یہ رہی کہ اس حادثہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ خبروں میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کی وجہ سے رَنوے پر طیارہ کے رکنے سے کچھ دیر کے لیے آپریشن متاثر ہوا، حالانکہ بعد میں حالات معمول پر آ گئے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...