’پدم شری‘ ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر نکھل ٹنڈن بنے دہلی ایمس کے عبوری ڈائریکٹر

AhmadJunaidJ&K News urduApril 27, 2026362 Views

ایمس انتظامیہ کی جانب سے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرنکھلک ٹنڈن کی تقرری 6 ماہ یا نئے ڈائریکٹر کے انتخاب تک جو بھی پہلے ہو اس وقت تک کے لیے کی جا رہی ہے۔

دہلی ایمس، تصویر بشکریہ @airnewsalerts

دہلی ایمس، تصویر بشکریہ @airnewsalerts

i

user

ایمس نئی دہلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سری نواس کو ’نیتی آیوگ‘ کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ اب ایمس کے ایگیزکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نکھل ٹنڈن ہوں گے۔ اس عہدہ پر ان کی تقرری آئندہ حکم تک کے لیے کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر ٹنڈن ایمس کے اینڈوکرائنولوجی اینڈ میٹابولزم شعبہ میں ایچ او ڈی اور پروفیسر تھے۔ وہ طویل عرصے سے اس عہدے پر فائز تھے۔ اب اس کے ساتھ ہی ان کو ایمس کے ڈائریکٹر کا بھی اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ایمس انتظامیہ کی جانب سے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ٹنڈن کی یہ تقرری 6 ماہ یا نئے ڈائریکٹر کے انتخاب تک جو بھی پہلے ہو اس وقت تک کے لیے کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر نکھل ٹنڈن ایمس کے اینڈوکرائنولوجی اینڈ میٹابولزم شعبہ کے ہیڈ کے ساتھ ساتھ ڈین (اکیڈمکس) کے عہدہ پر بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب ان کو عبوری ڈائریکٹر بھی بنا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ٹنڈن 1963 میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ایمس دہلی ہی سے ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ 1993 سے ہی ایمس کے فیکلٹی میں ہیں۔ ڈاکٹر ٹنڈن پی ایچ ڈی بھی کر چکے ہیں۔ ساتھ ہی وہ اینڈوکرائن سوسائٹی آف انڈیا کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور 2015 میں انہیں ’پدم شری‘ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر ٹنڈن نے 871 سے زیادہ تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں، جنہیں ایک لاکھ سے زیادہ مرتبہ سائٹیشن مل چکے ہیں۔

ڈاکٹر ٹنڈن ڈبلیو ایچ او کے ’ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ آن ڈائیبیٹیز‘ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ وہ ایمس دہلی کے سینئر اساتذہ میں سے ایک ہیں۔ ڈاکٹر سری نواس کی نیتی آیوگ میں تقرری کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سنیارٹی کی بنیاد پر ڈاکٹر ٹنڈن کو ایمس کا عبوری ڈائریکٹر مقرر کیا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ٹنڈن میٹابولک بیماریوں جیسے شوگر، تھائیرائیڈ اور ہارمون سے متعلق بیماریوں پر دہائیوں سے کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ٹنڈن کہتے ہیں کہ لائف اسٹائل کو اچھا رکھ کر ان بیماریوں سے آسانی سے بچا جا سکتا ہے۔ اگر ہر شخص اپنے کھانے پینے کا خیال رکھے اور ورزش کرے تو ٹائپ-3 شوگر سے لے کر تھائیرائیڈ ہونے کا خدشہ کا کافی کم رہتا ہے۔ اس موضوع پر ڈاکٹر ٹنڈن کئی تحیقیقی مقالے بھی شائع کر چکے ہیں۔ حال ہی میں ڈاکٹر ٹنڈن نے خواتین میں حمل کے بعد ہونے والی ذیابیطس پر ایک بڑی تحقیق کی قیادت کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...