’منی پور کو محبت اور امن کی ضرورت، لیکن حکومت زخموں پر نمک چھڑک رہی‘، کانگریس کا مودی حکومت پر تلخ حملہ

AhmadJunaidJ&K News urduApril 21, 2026361 Views


کانگریس نے اپنے بیان کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں منی پور کے مختلف حصوں میں خراب حالات، جلے ہوئے مکانات، متاثرہ خاندانوں اور سڑکوں پر احتجاج کرتے لوگوں کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں عوامی غصہ اور بے بسی صاف جھلکتی ہے۔ اس ویڈیو کو سامنے رکھتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ منی پور کو اس وقت محبت، ہم آہنگی اور فوری امن کی ضرورت ہے، لیکن حکومت کی مبینہ بے حسی اور نظر انداز کرنا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اگر جلد ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ اپنے بیان کے آخر میں کانگریس نے دعویٰ کیا کہ منی پور کے لوگ طویل عرصہ سے نظر انداز کیے جانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور آنے والے وقت میں اس کا سیاسی اثر بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...