آبنائے ہرمز کھولنے کی کوششیں تیز، میکروں اور اسٹارمر کی عالمی میٹنگ، 40 ممالک کے رہنما ہوں گے شریک

AhmadJunaidJ&K News urduApril 17, 2026363 Views


ذرائع کے مطابق کیر اسٹارمر جمعہ کی صبح پیرس پہنچیں گے، جہاں وہ ایمانوئل میکروں کے ساتھ اس اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز کی شرکت بھی متوقع ہے، جبکہ جرمن حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس مشن میں شمولیت کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ اس کے لیے واضح قانونی بنیاد موجود ہو۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اجلاس میں کمرشل جہاز رانی کو بحال کرنے، بارودی سرنگوں کی صفائی کے آپریشنز اور بحری نگرانی جیسے اقدامات پر زور دیا جائے گا، تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کو دوبارہ مستحکم کیا جا سکے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...