’بی جے پی کا مقابلہ ٹی ایم سی نہیں کر سکتی، اسے صرف کانگریس ہرا سکتی ہے‘، مغربی بنگال میں راہل گاندھی کا دعویٰ

AhmadJunaidJ&K News urduApril 14, 2026359 Views

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی-آر ایس ایس والے جانتے ہیں، جس دن کانگریس کے ببر شیر انھیں ہرائیں گے، اسی دن سے مودی اور شاہ پر ایکشن ہوگا۔ مغربی بنگال کی عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

مغربی بنگال میں انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی و دیگر کانگریس لیڈران، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia

مغربی بنگال میں انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی و دیگر کانگریس لیڈران، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia

i

user

’’نریندر مودی کی ساری سچائی ایپسٹین فائلز میں چھپی ہے اور ان فائلوں کی چابی ٹرمپ کے پاس ہے۔ ٹرمپ کے پاس اڈانی کیس کی بھی چابی ہے۔ جس دن حقیقت سامنے آ گئی، نریندر مودی بچ نہیں پائیں گے۔‘‘ یہ بیان لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج مغربی بنگال کے مالدہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے اپنی تقریر کے دوران نہ صرف وزیر اعظم مودی اور مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، بلکہ ریاست کی ترنمول کانگریس حکومت کو بھی ہدف بنایا۔

نریندر مودی کو نشانے پر لیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’نریندر مودی حب الوطن نہیں ہیں، بلکہ غدارِ وطن ہیں۔ مودی نے امریکی ٹریڈ ڈیل میں ہندوستان کو بیچنے کا کام کیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’جب بھی میں پارلیمنٹ میں کہتا ہوں کہ آپ کے لیڈران بِک گئے ہیں، تو بی جے پی کا ایک بھی رکن پارلیمنٹ جواب نہیں دے پاتا۔ کیونکہ سبھی جانتے ہیں نریندر مودی کو ڈونالڈ ٹرمپ کنٹرول کرتا ہے۔‘‘

بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’’ایک طرف باباصاحب امبیڈکر ہیں، جنھوں نے اپنی پوری زندگی آئین، اتحاد، بھائی چارہ کے لیے وقف کر دی۔ دوسری طرف بی جے پی-آر ایس ایس اور نریندر مودی آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’نریندر مودی اور آر ایس ایس دونوں جانتے ہیں کہ میں ان سے نہیں ڈرتا ہوں۔ بی جے پی-آر ایس ایس کے ولگ جانتے ہیں کہ جس دن کانگریس کے ببر شیر انھیں ہرائیں گے، اسی دن سے نریندر مودی اور امت شاہ پر ایکشن ہوگا۔ مغربی بنگال کی عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب یہاں کے لوگ انگریز سے لڑ گئے تھے، تو بی جے پی والے کیا ہیں؟‘‘

اپنے خطاب کے دوران راہل گاندھی نے ترنمول کانگریس کا ذکر کرتے ہوئے اسے ایک کمزور پارٹی بتایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کا مقابلہ ترنمول کانگریس نہیں کر سکتی ہے۔ صرف کانگریس پارٹی ہی بی جے پی کے خلاف کھڑی ہو سکتی ہے اور اسے ہرا سکتی ہے۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’مغربی بنگال اور پورے ملک میں بی جے پی لوگوں پر ظلم کر رہی ہے۔ یہاں ایس آئی آر کے نام پر ووٹ چوری کی جا رہی ہے، لیکن ترنمول کانگریس اسے نہیں روک سکتی۔ صرف کانگریس ہی اسے روک سکتی ہے۔‘‘ عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’’ایس آئی آر میں لوگوں کے ووٹر لسٹ سے نام کاٹے گئے۔ یہ آئین کے خلاف ہے۔ آپ گھبرائیے نہیں، جن لوگوں کے نام غلط طریقے سے کاٹے گئے ہیں، ہماری حکومت آنے پر انھیں پھر سے ووٹر بنایا جائے گا۔‘‘

راہل گاندھی نے آج مرشد آباد میں بھی انتخابی تقریب سے خطاب کیا، جہاں وزیر اعظم مودی پر ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ میں ہندوستانی مفاد کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت نے ہندوستان کا زرعی سیکٹر امریکہ کے لیے کھول دیا۔ اب امریکہ کے کسان ہندوستان میں اپنا سامان فروخت کریں گے اور ہمارے کسان برباد ہو جائیں گے۔ نریندر مودی نے ہندوستان کا سارا ڈاٹا امریکہ کے حوالے کر دیا، اب وہ آپ کا ڈاٹا کہیں بھی رکھ سکتے ہیں اور اس کے ساتھ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔‘‘ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’مودی نے ملک کی انرجی سیکورٹی بھی امریکہ کو سونپ دی۔ نریندر مودی نے ٹریڈ ڈیل میں کہا ہے کہ ہندوستان ہر سال 9.5 لاکھ کروڑ روپے کا سامان امریکہ سے خریدے گا۔ اگر ہندوستان ہر سال امریکہ سے اتنا سامان خریدے گا تو ہمارے ملک کے تاجروں اور ہماری ایم ایس ایم ای کا کیا ہوگا؟‘‘

مرشد آباد میں بھی راہل گاندھی نے ایپسٹین فائلز کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’نریندر مودی کی ساری سچائی ایپسٹین فائلز میں بند پڑی ہے۔ یہ بات ٹرمپ جانتا ہے اور اب مودی کا مستقبل ٹرمپ کے ہاتھ میں ہے۔ اسی لیے ٹرمپ کھل کر کہتا بھی ہے کہ میں جب چاہوں نریندر مودی کا سیاسی کیریئر ختم کر سکتا ہوں۔‘‘ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’’ٹرمپ یہ بھی جانتا ہے کہ بی جے پی کا پورا فائنانشیل سسٹم اڈانی کے پاس ہے، اس لیے امریکہ میں اڈانی پر کیس لگا دیا ہے۔ مجموعی طور پر سچائی یہی ہے کہ مودی کا ریموٹ کنٹرول ٹرمپ کے پاس ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...