’دہلی میں کسانوں سے وعدہ خلافی، بنگال میں سیاست‘، ڈاکٹر نریش کمار کا ریکھا گپتا پر سخت حملہ

AhmadJunaidJ&K News urduApril 12, 2026360 Views


ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اقتدار میں آنے سے پہلے دہلی کو کسان ریاست کا درجہ دینے کا مسئلہ زور شور سے اٹھایا تھا، لیکن اقتدار حاصل کرنے کے بعد اسے فراموش کر دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر دہلی کو کسان ریاست کا درجہ دے اور کسانوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ میں اخلاقی جرات ہے تو وہ پہلے دہلی کے کسانوں کو یہ بتائیں کہ ان کے لیے کیا عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق دہلی کے دیہی علاقے نظر انداز ہیں اور کسان بدحال ہیں، جبکہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے دوسری ریاستوں میں بیانات دے رہی ہے۔

انہوں نے حکومت کے اندر تال میل کی کمی کا بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور ان کے وزراء کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں اور عوام کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...