اس کے علاوہ ایک دیگر رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تھا جس کے باعث فضا میں اس کا راستہ بدل گیا اور میزائل کا ایک حصہ (ممکنہ طور پر وارہیڈ) رہائش عمارت پر آن گرا۔ امدادی ٹیموں نے ملبے میں دبے ہوئے افراد کو نکالا کیونکہ خدشہ تھا کہ اس میں وہ بارودی مواد موجود ہوسکتا ہے جو پھٹنے سے رہ گیا۔ ابھی ریسکیو ادارے امدادی کاموں سے فارغ ہی ہوئے تھے کہ ایران نے صبح سویرے اسی علاقے میں دوبارہ حملہ کردیا اور اس بار کلسٹر وارہیڈ استعمال کیا گیا جس میں مزید 4 افراد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ 28 فروری سے جاری جنگ میں ایران نے اسرائیل پر 500 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔






