
بھوپال: ٹویشا شرما کیس میں منگل کو ہونے والی سماعت کے دوران کئی اہم پیش رفت سامنے آئیں۔ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے گری بالا سنگھ اور سمرتھ سنگھ کی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے کے بعد ان کے لیے مزید پولیس ریمانڈ کی درخواست نہیں کی۔ اس کے بعد عدالت نے دونوں کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم صادر کیا۔
سماعت کے دوران گری بالا سنگھ نے میڈیا ٹرائل پر سخت اعتراض کرتے ہوئے عدالت سے مداخلت کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی جاتی ہیں، میڈیا ان کے پیچھے پہنچ جاتی ہے، جس کی وجہ سے ان کے خاندان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل میڈیا کوریج سے ان کے اہل خانہ عدم تحفظ کا شکار ہیں اور انہیں اپنی جان کے حوالے سے بھی خدشات لاحق ہیں۔






