’اسکول پر حملہ غلطی نہیں، جنگی جرم‘، ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں اٹھایا میناب اسکول پر حملہ کا معاملہ

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 27, 2026360 Views


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے پاس جدید تکنیک ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، اس لیے کوئی یہ نہیں مان سکتا کہ اسکول پر حملہ قصداً اور ارادتاً نہیں کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>عباس عراقچی / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>عباس عراقچی / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک بار پھر امریکہ و اسرائیل کے ذریعہ میناب واقع گرلس اسکول پر حملہ کا معاملہ اٹھایا ہے۔ انھوں نے جمعہ کے روز اس تعلق سے اقوام متحدہ میں امریکہ و اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل (یو یان ایچ آر سی) کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میناب شہر کے ایک اسکول پر ’منصوبہ بند‘ حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملہ کو انھوں نے ’انسانیت کے خلاف جرم‘ قرار دیا اور بتایا کہ شجرہ طیبہ پرائمری اسکول پر کیے گئے اس حملہ میں 175 سے زائد بچوں اور اساتذہ کی موت ہو گئی تھی۔

عباس عراقچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے پاس جدید تکنیک ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، اس لیے کوئی یہ نہیں مان سکتا کہ اسکول پر حملہ قصداً اور ارادتاً نہیں کیا گیا تھا۔ انھوں نے اسے جنگی جرم ور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس طرح کے عمل کی پوری دنیا میں مذمت ہونی چاہیے اور قصورواروں کو اس کی سزا بھگتنی ہوگی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...