ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے منائی 62ویں سالگرہ، سرکاری رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا لگا تانتا

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 26, 2026359 Views


سکھوینرر سنگھ سکھو نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’آج میری سالگرہ کے موقع پر ’اوک اوور‘ میں آپ سب کی پروقار موجودگی نے اس دن کو سچ مچ ناقابل فراموش بنا دیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصوری سوشل میڈیا، بشکریہ @SukhuSukhvinder</p></div><div class="paragraphs"><p>تصوری سوشل میڈیا، بشکریہ @SukhuSukhvinder</p></div>

i

user

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھونے جمعرات (26 مارچ) کو اپنی 62ویں سالگرہ منائی۔ سرکاری رہائش گاہ ’اوک اوور‘ میں آج صبح سے ہی ان کو مبارکباد دینے والے لوگوں کا تانتا بندھا ہوا تھا۔ اس دوران ریاست کے مختلف علاقوں سے ان کے حامی مبارکباد دینے شملہ پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سکھو نے اپنی اہلیہ اور ایم ایل اے کملیش ٹھاکر کی موجودگی میں کیک کاٹا۔ اس سے قبل، سکریٹریٹ کے ملازمین کی جانب سے منعقدہ ایک ’میراتھن‘ میں بھی وزیر اعلیٰ نے شرکت کی اور عوام کو صحت مند رہنے کا پیغام دیا۔

میراتھن میں حصہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’آج میری سالگرہ کے موقع پر ہماچل پردیش سکریٹریٹ سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ میراتھن میں آپ سب کی جانب سے ملنے والی محبت بھری اور حوصلہ افزا مبارکبادوں کے لیے میں تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔ یہ پیار اور تعاون میرے لیے محض مبارکباد نہیں بلکہ آگے بڑھنے اور سماج کی خدمت کرنے کا جذبہ بھی ہے۔ میں آپ سب کی صحت، کامیابی اور خوشحال زندگی کے لیے دعاگو ہوں۔ شکریہ کہ آپ میری زندگی کا حصہ ہیں اور اسے خاص بناتے ہیں۔‘‘

ریاست کے مختلف علاقوں سے سالگرہ پر مبارکباد دینے آئے حامیوں کا بھی وزیر اعلیٰ نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’آج میری سالگرہ کے موقع پر ’اوک اوور‘ میں آپ سب کی پروقار موجودگی نے اس دن کو سچ مچ ناقابل فراموش بنا دیا ہے۔ آپ سب کی محبت، اعتماد اور نیک خواہشات کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ آپ کا اپنا پن اور اٹوٹ بھروسہ ہی میری سب سے بڑی طاقت ہے، جو مجھے مسلسل لگن اور خلوص کے ساتھ عوامی خدمت کی راہ پر آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ میں آپ تمام پرجوش ساتھیوں اور ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے اپنی ماؤں، بہنوں اور بھائیوں کی اس محبت اور دعاؤں کو اپنی توانائی بنا کر، ہماچل پردیش کو ترقی، خوشحالی اور نئی بلندیوں کی طرف لے جانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا۔‘‘

ہماچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کو سالگرہ کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ جبکہ کلدیپ سنگھ راٹھور نے لکھا کہ ’’وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کو سالگرہ مبارک ہو۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ آپ کو بہترین صحت، لمبی عمر اور عوامی خدمت کے لیے مسلسل طاقت عطا فرمائے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...